چینی کمپنی علی بابا کے بانی پاکستان پہنچ گئے

چین کا سفارت خانہ بھی جیک ما کے دورۂ پاکستان اور یہاں پر ان کی مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں
0
48
china

چین کی ملٹی نیشنل کاروباری کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما اپنا کٹھمنڈو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : جیک ما مبینہ طور پر جمعرات کو ہانگ کانگ بزنس ایوی ایشن کے ایک چارٹرڈ طیارے پر پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔


سابق وزیرِ مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ جیک ما دراصل ایک نجی دورے پر لاہور میں موجود ہیں اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ 7 افراد کی ایک ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے ہیں جن میں 5 چینی، 1 امریکی اور 1 ڈنمارک کا شہری شامل ہے چین کا سفارت خانہ بھی جیک ما کے دورۂ پاکستان اور یہاں پر ان کی مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہے۔


اس سے قبل جیک ما منگل کی دوپہر کٹھمنڈو پہنچے تھے جہاں انہوں نے دواریکا ہوٹل میں قیام کیا کٹھمنڈو میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف مقامات کا سفر بھی کیا، جن میں تھمیل، بھکتا پور، دربار اسکوائر اور کلیمتی سبزی منڈی شامل ہیں۔

Leave a reply