بالی وڈ اداکارہ کاجول جنہوں نے اپنے کیرئیر کی ایک لمبی اننگ کھیلی ہے. انہوں نے شاہ رخ خان اور دیگر ہیروز کے ساتھ سپر ہٹ فلمیںدیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ فلمیںہیں . انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی قدم رکھ دیا ہے . ان اور علی خان کی ویب سیریز ‘دی ٹرائل’ رواں برس 14 جولائی کو بھارت میں آن لائن اسٹریمنگ پورٹل ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی. فلم میں کاجول اور علی خان کے بھوس و کنار کے کچھ سینز ہیں. ان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی خان نے کہا ہے کہ کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق سینز کئے جاتے ہیں.
اور ایسے سینز بھی کردار کی ڈیمانڈ تھے لہذا میں نے اور کاجول نے کئے. انہوں نے کہاکہ ”یہ ویب سیریز اجے دیوگن کی پروڈکشن ہائوس سے بنی ہے” اور اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ پر تمام وقت رہے لیکن جب کاجول اور علی خان کے بوس و کنار کے سینز ہونے تھے تو وہ شوٹنگ سے غائب ہو گئے. انہوں نے کہا کہ کاجول ایک بہترین اداکارہ ہے ان کے ساتھ کام کرکے میںنے بہت کچھ سیکھا ہے . امید ہے کہ شائقین ہماری فلم اور آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہیں گے.