وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے تاریخی، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، جبکہ لاریجانی نے بھی باہمی فائدے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے مشکل وقت میں ایران کی یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ زراعت اور روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا، غیر ملکی طیارہ محفوظ

Shares: