علی امین گنڈا پور نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مولانا فضل الرحمان واپس جانے کے لئے سوچنے لگے

0
46
ali ameen gandapur

علی امین گنڈا پور نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مولانا فضل الرحمان واپس جانے کے لئے سوچنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں دگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا،جو شخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے؟

علی امین گنڈا پورنے مولانا فضل الرحمان کو پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو چیلنج کرتا ہوں دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں،

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اگر مولانا کو دھاندلی کی شکایت تھی تو وہ الیکشن کمیشن جاتے،پتا نہیں فضل الرحمان صاحب کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،یقین دلاتا ہوں کہ ہم عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے،ایٹمی طاقتوں کا تصادم تباہ کن ہو گا،ہم نے دنیا کوواضح پیغام دیا ہے کہ بھارت اورپاکستان ایٹمی طاقتوں کےحامل ہیں،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے،مولانا بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ان کیخلاف عدالت جاؤں گا ،مولانا کی فوج نے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنایا ہے،فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کےایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں،مولانا بار بار کہہ رہے ہیں کہ جنگ کے لیے جا رہا ہوں ،مولانا کو عدالت میں پیش کروں گا اور سزا دلوا کے دم لوں گا،مولانا کےخلاف ثبوت موجود ہیں ان کو سزا دلواؤں گا ،

Leave a reply