علی محمد خان کیس میں عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا

سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی جانب سے پشاور انسداد کرپشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے، کیس کی سماعت انٹی کرپشن خصوصی عدالت کے جج بابر علی خان نے کی ہے،عدالت نے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سے ریکارڈ طلب کی ہے، اور سماعت کو 15 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ پی ٹی آئی سابق وفاقی وزیر علی محمد خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جس کو تھری ایم پی او کو رہائی کے بعد پانچویں دفعہ گرفتار کیا گیا ہے،

Comments are closed.