پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان دوبارہ وطن واپس آئیں گے اور ان کا سفر دوبارہ اسی جگہ سے شروع ہوگا جہاں سے "رجیم چینج” کا عمل شروع ہوا تھا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے بتایا کہ دو ماہ بعد ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، جس دوران انہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور موجودہ حکومتی اقدامات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔علی محمد خان نے سوال اٹھایا کہ "کیا قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟” ان کا کہنا تھا کہ ملک کے قائد نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی میرا، فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں، اور پھر بھی انہیں اس طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک خواتین کے حقوق کے بارے میں ٹھوس اقدامات نہیں کیے جاتے، تب تک کوئی بھی حکومتی ادارہ اس بات کا ذمہ دار ہو گا۔ "کیا خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟ اگر آپ یہ نہیں کر رہے، تو کرسی چھوڑ دیں۔علی محمد خان نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور مراد سعید کی جیل میں موجودگی کے حوالے سے بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا جیل میں رہنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے، اور اس طرح کے اقدامات کو مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "جب آپ حق کے راستے پر ہوتے ہیں تو مشکلات آتی ہیں”، اور ان کا ایمان ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی بیرونی طاقت یا شخصیت سے امید نہیں رکھتی، بلکہ اللہ تعالیٰ سے ہی امید ہے کہ پی ٹی آئی کا بانی دوبارہ واپس آئے گا اور اس کا سفر دوبارہ اسی مقام سے شروع ہوگا جہاں سے "رجیم چینج” کی سازش کا آغاز ہوا تھا۔
علی محمد خان نے آئینی ترمیم 26 کے حوالے سے بھی بات کی، جو حالیہ دنوں میں منظور کی گئی تھی، اور اس کو فسطائیت کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے بغیر کیوں آگے بڑھی۔ "آپ نے پارلیمنٹ میں بحث کیوں نہیں کروائی؟ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی بہتری کے لیے قانون سازی کی حمایت کی ہے، لیکن یہاں بحث کی ضرورت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے اور پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی لانی چاہیے تھی جو ملک کے اداروں کو مضبوط کرے۔ انہوں نے سوال کیا کہ "سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیوں کیا جا رہا ہے؟ علی محمد خان نے امریکہ میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ میں نئی قیادت ایسا نہیں کرے گی جو موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کر رہے ہیں۔

علی محمد خان کا پی ٹی آئی کے بانی کے دوبارہ آنے کا دعویٰ،
Shares: