پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ علی محمد خان کو کل پھر گرفتار کیا گیا۔ 76 دن ہوگئےضمانت ہوجاتی ہے تو کبھی ایک کیس کبھی دوسرے میں گرفتار کرتے ہیں۔ علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ ان کے خلاف صرف ایک کیس ہے۔ لیکن بار بار گرفتاری کر کے علی محمد خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اس جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ یہ تو میں نے کہا تھا کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی نہ کوئی کیس نکل آئے گا۔جسٹس اعجاز انور نے علی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا نبض چیک کرتے ہیں کہ آپ کتنا برداشت کرتے ہیں۔ عدالت نے
حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا،واضح رہے کہ علی محمد خان گزشتہ روز آٹھویں مرتبہ گرفتار ہوئےہے،
Shares: