سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پشاور جیل سے رہا کرنے کے بعد مردان پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
پشاور ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ جس پر پشاور سنٹرل جیل سے علی محمد کو رہا کیا گیا جہاں پر مردان پولیس نے انکو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ علی محمد خان کو 9 اور 10 مئی کو جلاو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مردان پولیس کے مطابق علی محمد کو ہم نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑپھوڑ کی ایف آئی آر تھانا سٹی میں درج ہے۔

Shares: