علی محمد خان اور شیریں مزاری دوبارہ گرفتار

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کو پنجاب پولیس نےگرفتار کیا پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور وہ میری والدہ کو ایک بار پھر لے گئے ہیں۔

ملیکہ بخاری رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

دوسری جانب علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کے احکامات دیئے تھے۔

خیال رہے کہ شیریں مزاری کو عدالتی احکامات پر آج رہا کیا گیا تھا قبل ازیں پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

آج رات 12 بجے کے بعد عمران خان کی گرفتاری ممکن ہے،رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.