علی پور :بزرگ پر تشدد، ملزمان نے دھوتی اتار کر بے عزت کیا
اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان):ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے بستی بدھوانی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو مسلح افراد نے ایک بزرگ پر تشدد کیا اور ان کی دھوتی اتار کر انہیں بے عزت کیا۔
متاثرہ بزرگ، مٹھو خان ولد گجر خان نے بتایا کہ وہ اپنے کھیت میں تل کی فصل کی کٹائی کروا رہے تھے کہ اچانک بابر ولد عطاء اللہ اور اس کا ایک ساتھی مسلح ہو کر آئے اور انہوں نے گالی گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میری دھوتی بھی اتار دی۔ مٹھو خان نے بتایا اس دوران جب لوگ اورمیرابیٹا موقع پر پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہرا کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ بزرگ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس تھانہ سیت پور سفارش کے باعث ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
شہری حلقوں کاکہنا ہے کہ اس واقعہ نےایک بار پھر ہمارےمعاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی اور قانون شکنی کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایک بزرگ شہری کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔