علی پور:شادی کا گھر ماتم میں تبدیل،دولہا ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکرجاں بحق

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) تحصیل علی پورکے علاقہ میں شادی کا گھر ماتم میں تبدیل،دولہا ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکرجاں بحق

تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز جتوئی ، جتوئی کالونی سلطان پور کا رہائشی تھا وہ اپنے بھائی کی شادی پر بارات کے ہمراہ جتوئی شہر کو جارہا تھا کہ راستے میں بارات کی ٹرالی سے ٹکرہو گئی اور وہ دربار حضرت پیر محب فقیر خیر پور سادات کے قریب موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

اور آج شام اس نوجوان نے دولہا بننا تھا مگر وہ سہراباندھنے سے قبل ہی راہی عدم ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی موٹرسائیکل سلپ ہوئی اور وہ ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا

نوجوان دولہے کی ناگہانی موت سے شادی والے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ،نوجوان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سلطان پور میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی، دولہا کی ناگہانی موت پرہرآنکھ اشکبار ہوگئی.

Leave a reply