زمین کو پانی لگانے کا تنازع پر مختاراں مائی کے گھر والوں کا رشتے داروں سے جھگڑا،مقدمہ درج
علی پور (باغی ٹی وی)زمین کو پانی دینے کے تنازع پر مختاراں مائی کے گھر والوں کا رشتے داروں سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں مختاراں مائی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ مختاراں مائی نے دعویٰ کیا کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے کے دباؤ پرپولیس مخالف فریق کی پشت پناہی کررہی ہے۔
میڈیاپرخبریں چلنے اوریومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے بیان کے بعد پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے مختاراں مائی کے مخالف فریق کیخلاف تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کردیاگیا ہے،مقدمہ مختاراں مائی کے دیور نادر گبول کی مدعیت میں 16 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر مخالفین کے حملے میں مختاراں مائی کے دیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے.مقدمے کا متن
پولیس کاکہنا ہے کہ مختاراں مائی کے اہلخانہ اور انکے رشتہ داروں کے درمیان یکم مئی کو لڑائی جھگڑا ہوا تھا،لڑائی میں دونوں فریقین کے افراد زخمی ہوئے تھے.پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مختاراں مائی کے مخالف گروپ کے 7 افراد بھی زخمی ہوئے جنھیں میڈیکل کے لیے ڈاکٹ جاری کیا گیا،مختاراں مائی کے رشتہ دار مخالف فریق نے بھی مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ صدر علی پور کو درخواست دی تھی،دوسرے گروپ نے اپنی درخواست میں مختاراں مائی،انکے شوہر اور دیور سمیت 17 افراد کیخلاف مقدمے کی اندراج کی درخواست دی تھی،
ڈی ایس پی علی پور اعجاز بخاری کا کہنا ہے کہ دوسرے فریق کی درخواست پر بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے
اس سے قبل پولیس کا کہاتھا کہ جھگڑے میں دونوں فریق زخمی ہوئے ہیں جو قصور وار ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی.