مظفرگڑھ (باغی ٹی وی)4 بچوں سمیت ماں کی خود کشی کی کوشش،کانسٹیبل کی فرض شناسی سے گھرانہ تباہ ہونے سے بچ گیا
تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان کا بتانا ہے تھانہ صدر علی پور کی حدود ہیڈ پنجند پر ایک ماں کی اپنے چار بچوں کے ہمراہ خود کشی کی کوشش کی ،عورت اپنے شوہر سے لڑائی کر کے اپنے بچوں سمیت ہیڈ پنجند پر خودکشی کرنے آ گئی تھی، ہیڈ پنجند ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل عبیداللہ نے عورت کو دریا میں کودنے سے بچا لیا، عبیداللہ نے عورت کو تسلی دی اور اس کا حال دریافت کیا،عورت کو بچانے کے بعد اس کے ورثاء اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو رپورٹ کی،خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور وہ اسے خرچ نہیں دیتا جس پر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ خاتون کے ورثا نے پولیس کا شکریہ ادا کیا،ڈی پی او مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی نے کانسٹیبل کو 5000 نقد انعام اور شاباش دی

Shares: