پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے ٹیم اور مداحوں کے لیے محبت، اعتماد اور احترام کا اظہار کیا.اپنے بیان میں علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز سے وابستگی ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہی۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے اور شائقین کی محبت حاصل کرنے پر فخر ظاہر کیا، جبکہ ہر سیزن میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو اس خطے کی محنت، عزم اور جذبے سے آگاہ کرتے رہے۔علی ترین کے مطابق، مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے کبھی فرنچائز چھوڑنے کا نہیں سوچا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہر ایک کے پسندیدہ نہیں، مگر ہمیشہ ایمانداری اور اصولوں پر قائم رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں رہنے کے لیے اصولوں سے پیچھے ہٹنا پڑے تو وہ عزت کے ساتھ الگ ہونے کو ترجیح دیں گے، بجائے اس کے کہ سمجھوتہ کرکے کام جاری رکھیں۔اختتام میں انہوں نے مداحوں سے مطالبہ کیا کہ جو بھی نیا مالک ذمہ داری سنبھالے، اسے بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پی سی بی نے مبینہ معاہدہ خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی ساکھ متاثر کرنے پر علی ترین کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جسے انہوں نے پھاڑ دیا تھا۔
بیکو ترکیہ نے پاکستان کے گھریلو آلات کے شعبے پر اپنے اعتماد کی توثیق کر دی







