پاکستان کے معروف ہر دلعزیز اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے ’بھائی حاضر ہے‘ میں نئے ریپرز کو موقع دینے کے لئے آن لائن مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : گلوکار و اداکار علی ظفر نئے ٹیلنٹ کو ہمیشہ سے ہی سپورٹ کرتے ہیں اور نئے نئے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں تام اب بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر علی ظفر نےایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے آن لائن مقابلے کا اعلان کیا ہے-
All rappers, get ready to shine! Rap on the beat in the link for the “HAZIR HAI” track, win up to 1 lakh rupees and feature in the official video. 🏆 Let’s show the world Pakistan’s rap swag. 😎 https://t.co/doPitjUR0d #rap #bhaeehazirhai pic.twitter.com/hEUC66MgRM
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 20, 2020
سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو کے آغاز میں اُن کے نئے گانے بھائی حاضر ہے کا میوزک بج رہا ہے۔
علی ظفر نے ویڈیو کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد اعلان کیا کہ ’بھائی حاضر ہے‘ کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں ریپ گانے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔
علی ظفر کے ریپ اینتھم بھائی حاضر ہے کے ٹیزر نے دھوم مچا دی
علی ظفر نے کہا کہ بھائی کا ریپ پبس مناسب ہی ہے لیکن ہم اب ایکچوئل ریپرز کو سامنے لانا چاہتے ہیں اس کے لئے ہم کریں گے کیا کہ تمام ریپرز علی ظفر کے یو ٹیوب چینل پر جائیں اور اس کو سبسکرائب کر کے ’بھائی حاضر ہے‘ کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں اور ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کریں۔
گلوکار نے کہا کہ اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کر کے theraprevolution کو ٹیگ کریں اور اس کے نیچے کمنٹس اور لائک کے ذریعے جو ووٹنگ ہو گی اس کے ذرعیے ہم دیکھیں گے کہ عوام کا ری ایکشن کس پر زیادہ آ رہا ہے اور ساتھ میں ہم خود بھی اسٹوڈیو میں دیکھیں اور ہمارے سینئیر پروڈیوسر دیکھیں گے کہ کون شاطر ہے-
دھمکی دینا بند کرو میں ہر بار حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں حقیقت کو بے نقاب…
علی ظفر نے اعلان کیا کہ اس حساب سے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو پچاس ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
گلوکار نے کہا کہ نئے ریپرز کو نقد انعام کے ساتھ ’بھائی حاضر ہے‘ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور ویڈیو میں وہ بھی شامل ہوں گے اور اپ لوگ ہوں گے اسٹارز-
The videos we are receiving are insane! Such raw undiscovered talent! Mark my words. This is going to be the biggest music revolution of the year and the first Rap revolution in Pakistan. Super exciting! #theraprevolution
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 20, 2020
علی طفر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہ میرے الفاظ یاد رکھنا. یہ سال کا سب سے بڑا میوزک انقلاب اور پاکستان میں پہلا ریپ انقلاب ہونے جا رہا ہے۔ سپر دلچسپ!