علی ظفر نے دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

0
46

گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی ، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی پر سماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کی سماعت ہوئی، علی ظفر سیشن کورٹ میں دستاویزات کے ساتھ پیش ہوئے، علی ظفر کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کےتحت میری فلم سے پہلے مجھے نشانہ بنایا گیا اورمیرے خلاف مہم چلانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا گیا.

گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا
علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف مہم چلانے والے ہرفرد کا تعلق براہ راست میشا اور اسکے نمائندہ سے ہے، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دھمکیوں والی پوسٹ بھی عدالت میں جمع کروائی ،9 گواہ پہلے ہی علی ظفر کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرواچکے ہیں.

گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا

 

گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا

Leave a reply