لگتا ہے علی ظفر صاحب ابھی چئیر مین شپ کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ،شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نامزد امیدوار علی ظفر تو کل شام تک مبارکباد وصول رہے تھے اب اچانک انکو پارٹی کے زمہ داریوں کا خیال کیوں آیا ؟ لگتا ہے کہ علی ظفر صاحب اب ان فرائض کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار نہیں ہے، شیر افضل مروت نے کہا کہ اب بہتر یہی ہو گا کہ علی ظفر صاحب ان فرائض سے معذرت کر دے، انہوں نے کہا کہ جہاں تک بیر سٹر گوہر علی خان کی بات میں نے کی تھی کہ وہ پارٹی چئیر مین کے عہدے کے لئے موضوع نہیں تو وہ اس بات کی وضاحت میں کچھ یوں کر دوں کہ مر کز کی جو الیکشن ہوئی اس پر ورکرز نے نارضگی کا اظہار کیا اسلئے بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کا نام دے دیا،
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے تناظر میں ان کا ضمیر یہ کہتا ہے کہ توجہ مقدمات پر رکھی جائے۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین اُن کی نامزدگی اعزاز کی بات ہے ، مگر اُن کا نام قبل از وقت سامنے آگیا ۔ اس پر مشاورت کریں گے ، ہوسکتا ہے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں انہوں نے کہا کہ اگر میں نے پارٹی کی ایڈمنسٹریشن بھی سنبھال لی تو مقدمات پر توجہ نہیں دے سکوں گا۔ علی ظفر نے کہا کہ اگر انہوں نے چیئرمین بننے سے معذرت کی تو گوہر خان ہی پارٹی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا تھاکہ 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کیلئے امیدوار ہوں گے۔

Comments are closed.