علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

imran khan

لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر ردعمل میں عمران خان نے علی زیدی کے گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

عمران خان نے بارہا ایک مبینہ ”لندن پلان“ کے بارے میں بات کی ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں پی ٹی آئی کی بے دخلی اور پاکستان میں نواز شریف کی اقتدار میں واپسی کا تصور کیا گیا تھا انہوں نے پلان کی ایک اور قسط کے بارے میں کہا کہ اگلے ہفتے کے آخر میں عید کے موقع پر گرفتاریوں کی ایک نئی لہر متوقع ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کردیں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔

سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

Comments are closed.