سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ دے دی-
اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے، پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی عمران خان کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے،9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔
صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز
ادھر پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات نہ دینے کا اعلان کردیا، اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ دو ماہ سےمیڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایاجا رہاہے، ان معاملات میں مجھےاپنی بھی غفلت نظر آئی ہے مجھےاحساس ہوا ہے کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنےکردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتاہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پروپیگنڈا کرے تو کوئی جوا ب نہیں دیاجائےگا۔