باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنزہ کے علاقے علی آباد میں بابا جان اور انکے دیگر ساتھیوں کی رہائی کیلئے پیر کے روز سے شروع ہونے والا دھرنا آج بھی جاری ہے
علی آباد اور ہنزہ سے ملحقہ دوسرے علاقوں میں بابا جان کی رہائی کیلئے مظاہرے کئیے گئے۔ علی آباد میں جاری دھرنے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں ، ہنزہ کے وکلاء، بابا جان کے اہل و عیال و دیگر نے خطاب کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اعلان کیا کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں کو رہا نا کیا گیا تو گلگت سمیت سارے علاقے میں دھرنا شروع کیا جائیگا۔ گزشتہ روز بھی سخت سردی کے باوجود مظاہرین نے رات سڑک پر گزاری۔ مین سٹریم میڈیا میں اس عوامی احتجاج کی کوئی کوریج نہیں کی جارہی۔
علی آباد ہنزہ میں یہ دھرنا گزشتہ چھ دنوں سے جاری ہے اور اسے ہنزہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا قرار دیا جارہا ہے۔
علی آباد ہنزہ دھرنے میں صوبائی وزرا کی آمد، مذاکرات جاری#FreeBabajan#FreePoliticalPrisonersOfGB pic.twitter.com/Hik69FG3QU
— Yawar Abbas (@YawarOfficial) October 10, 2020
ہنزہ کے عوام مطالبہ کرتے ہیں، بے گناہ بھائیوں کو رہا کریں، ہم میں مزید سہنے کی ہمت نہیں، گلستان رانی اسیر شکر اللہ کی بہن نے کہا کہ ہم دھرنے میں ہیں، دس سالوں سے چودہ بھائی اسیران ہنزہ کے نام سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں،میرے بھائی کو قید کیا گیا، میری چھوٹی بہن جو فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ تھی ،سات مئی 2016 کو جب اس نے سنا کہ بھائی کو سزا ہوئی تو اس نے خود کشی کی کوشش کی،اسیران کے گھر کے بہت زیادہ مالی و جانی نقصان ہوئے، کچھ کے بھائی اس صدمے کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اس دنیا سے چلے گئے
رہا کرو رہا سیاسی اسیران کو رہا کرو
بابا جان اور دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے علی آباد ہنزہ میں دھرنا جاری۔ #FreeBabaJan#FreeAllPoliticalPrisonersOfGB pic.twitter.com/OQZibdn9Bn— Muhammad Mustafa (@Awulpa) October 10, 2020
#112hours turn into 6th day.
علی آباد ہنزہ دھرنا جاری#FreePoliticalPrisonersOfGB#FreeBabaJan pic.twitter.com/iObc6ia7Ic https://t.co/79CPZVtfDK— Zahoor Elahi (@zahoorhunzai) October 9, 2020
ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی سوچا کہ کہ انکا کوئی قصور ہے یا نہیں ، میرا بابا بے گناہ سزا کاٹ رہا ہے، اتنا ظلم کیوں ہو رہا ہے ہمارے ساتھ،بے قصور لوگوں کو پکڑا ہوا ہے، ملزم چھوڑ دیئے جاتے ہیں، کس گناہ میں یہ سزا کاٹ رہے ہیں، حکومتی اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ پلیز میری ہیلپ کریں.