اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) علی پور شہر میں واقع المائدہ پیزا شاپ پر چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے حملہ کر کے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 12 بجے پیش آیا جب ڈاکوؤں نے ہوٹل میں داخل ہو کر گاہکوں کو خوفزدہ کر دیا۔

ڈاکوؤں نے ہوٹل میں موجود گاہکوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ مزاحمت کرنے پر ایک گاہک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہوٹل کی دیوار میں فائرنگ کی گئی۔ ڈاکوؤں نے واردات کے بعد موٹر سائیکل اور پیدل فرار ہو گئے۔

اس واقعے میں ایک صحافی ملک فیاض بھی متاثر ہوئے جن کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقامی تاجروں اور شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: