اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی، ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل شیریں مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔
سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج
We strongly condemn the break-in in to Imaan Mazari and Shireen Mazari's house. These unlawful actions keep violating the basic human rights of people of Pakistan, especially those of our women.
Clearly, rule of law is completely non existent. These abductions, raids must be… https://t.co/FLCAtaP0Bq
— PTI (@PTIofficial) August 20, 2023
دوسری جانب گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وائس چیئرمین تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-