اداکار فیروز خآن جنہوں نے علیزے سلطان کے ساتھ شادی کی ان دونوں کے دو بچے ہیں ، دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. علیزے سلطان جو کہ گھریلو تشدد کا بد ترین شکار رہ چکی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کی ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد آن لائن کپڑوں کا برینڈ متعارف کروانے جا رہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں شادی کروں گی یا نہیں لیکن اسکا فیصلہ نہیں کیا. تاہم میں نے یہ ضرور شادی کے بعد کی زندگی سے سبق سیکھا ہے کہ خواتین کو مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے. ان کے پاس
اتنے پیسے ہونے چاہیں کہ جب وہ زندگی میں اکیلی رہ جائے یا شوہر سے راستے الگ کرے تو اسکے پاس اتنے پیسے ضرور ہونے چاہیں کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی کفالت کر سکے. انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی وجہ سے میں نے خود کو مضبوط بنایا. ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے بچوںکی پیدائش کے بعد اپنا وزن اتنا زیادہ کیسے کم کر لیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بچے اتنا دوڑاتے ہیں کہ وزن خود بخود ہی کم ہو گیا.