الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کے رضا کار ہی اس کے فرنٹ لائین سپاہی ہیں۔

الخدمت والنٹیئرز پروگرام کے تحت ’’عالمی یوم رضاکار‘‘ کے موقع پر مقامی ہال میں ’’الخدمت یوتھ گیدرنگ 1.0‘‘سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 اور 2022 میں آنے والا سیلاب الخدمت کے رضاکاروں نے ہمیشہ فرنٹ لائین پر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔خدمت اور دیانت ہی الخد مت کی ٹیگ لائین ہے۔ نوجوان بطورِ رضاکار ملک وقوم کی خدمت کے لئے الخدمت سے جڑ جائیں۔’’عالمی یوم رضا کار، یوتھ گیدرنگ‘‘ الخدمت کراچی کا پہلا پروگرام ہے جو آئندہ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ تعلیم کے میدان میں الخدمت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انٹر نیٹ کی سست روی سے آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو مسائل کا سامنا ہے جن کا حل بہت ضروری ہے، حکومت اس معاملے کو فوری حل کرے، اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی سے آئی ٹی انڈسٹری کوایک بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جو افسوسناک ہے۔ تقریب سے الخدمت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر والنٹیئرز مینجمنٹ یوسف محی الدین، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین،آئی ٹی کنسلٹنٹ شمیم راجانی، بینک الفلاح کے محمد عبد الرحیم،فلسطینی طلبہ جابز ایم جے نوفل اور دائی بی آئی ابوتیمہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی اور ڈائریکٹر ڈائگنوسٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین و دیگر بھی موجود تھے جبکہ وقار علی نے نوجوانوں کو لیڈر شپ کے عنوان سے لیکچر دیا،تقریب میں الخدمت والنٹیئرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں سال بھر الخدمت کی سرگرمیوں، بنو قابل گریجویشن تقریب،آرفن کیئر پروگرام کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ،الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو میں بہتر ین کاردگی دکھانے والے رضاکاروں کو شیلڈز اور تقریب میں تمام رضاکاروں کو اسناد دی گئیں۔
علاوہ ازیں الخدمت کے تحت ’’برشز فار فلسطین‘‘ کے عنواان سے مقابلہ مصوری میں اول،دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو ایوارڈ زاور 2ایوارڈ خصوصی بچوں کو بھی دیئے گئے۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ملک کا 65 فیصد نوجوان طبقہ ہے جو اس ملک کا اثاثہ ہے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں تعلیم ہے نہ صحت سہولتیں،پانی،بجلی اور گیس جیسے مسائل درپیش ہیں اور نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔
ایسے میں الخدمت نے ان نوجوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے اور انہیں بنو قابل پروگرام کے ذریعے فری آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان نہ صرف اپنے بلکہ اپنے خاندان کے لیے روزگار کما سکیں اور اپنا اور ملک و قوم کا مستقبل بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.2 بلین ڈالرجبکہ سنگاپور کی آبادی کراچی کے ایک ضلع سے بھی کم ہے وہاں کی ایکسپورٹ 400ملین ڈالر ہے۔الخدمت نے حافظ نعیم الرحمن کے وڑن کو آگے بڑھایا ہے۔ کراچی سے شروع ہونے والا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے 10 لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی اسکل دینے کا اعلان کیا ہے اور اسے ان شائ اللہ پورا کریں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ دو سال میں ہم نے 50 ہزار طلبا ئ و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروا ئے ہیں، بنو قابل 4.0کے اس وقت 8 اضلاع میں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔بنوقابل پروگرام کے تحت 28 کورسز کروائے جا رہے ہیں۔پہلے 20 آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم تھے جو اب بڑھا کر 55کر دیے گئے ہیں۔ بنو قابل پروگرام اور پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔منعم ظفر خان نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی سی48 ہزار بچے خواتین بوڑھے شہید ہو چکے ہیں،ایک لاکھ زخمی ہیں،اگر مظلوم فلسطینیوں کی کسی نے مدد کی ہے تو الخدمت ہے اب تک 23 کنسائنمنٹس کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء فراہم کرچکی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت والنٹیئرز کا یہ پروگرام ہرسال منعقد کیا جائے گا،تمام والنٹیز کا تعلق مختلف جامعات اور کالجز سے ہے،نوجوان خدمت کے اس کام اور الخدمت کے پیغام کو آگے بڑھائیں اور مزید نوجوانوں کو بطوررضاکار والنٹیئر پروگرام میں شامل کروائیں۔ قاضی سید صدالدین نے کہا کہ الخدمت والنٹیئر ز نے الخدمت کی ہر سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،فلسطینیوں کی مدد کی بات ہو تو اس میں بھی ان کا کردار اہم ہے،فلسطینی اس وقت شدید مشکل کا شکار اور ہماری مدد کے منتظر ہیں۔الخدمت انہیں اب تک بڑی تعداد میں ہائی جین کٹس،خیمے،ملبوسات، تیار شدہ کھانااور ادویات فراہم کر چکی ہے۔ یوسف محی الدین نے کہا کہ والنٹیئرزالخدمت کے لئے بہت اہم ہیں۔ہمیں اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہو گا،خدمت کے کاموں سے انسان کو جو اطمینان حاصل کو تا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں،الخدمت کے پروگرامز میں رضاکاروں نے سارا سال کام کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔محمد عبد الرحیم نے 2022کے سیلاب کے دنوں میں الخدمت اور دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا احوال بتایا اور کہا کہ خدمت کا جذبہ ہو تو بڑے بڑے کام ہم آسانی سے کر سکتے ہیں،الخدمت کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ ایک یاد گار تجربہ ہے۔فلسطینی طلبہ جابز ایم جے نوفل اور دائی بی آئی ابوتیمہ نے فلسطین کے تشویشناک حالات بیان کیے اور کہا کہ عالمی برادری کو انصاف سے کام لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل میں حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے الخدمت اور اہل پاکستان سے بھی اظہار تشکر کیا۔

نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

متحدہ نے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

Comments are closed.