جون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ بلند ترین سطح 94 ہزار 197 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو ملکی جی ڈی پی کے 82.1 فیصد کے برابر ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2024 میں یہ حجم 85 ہزار 457 ارب روپے تھا۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر مقامی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضہ اور واجبات 34 ہزار 906 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسی دوران غیر ملکی واجبات 4 ہزار 459 ارب روپے کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرضوں میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جو آئندہ مالی پالیسیوں پر براہِ راست اثر انداز ہوگا۔
اگست میں ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ
صدر نے یو اے ای نیوی کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا
ایران سے جوہری معائنوں پر مذاکرات میں پیشرفت، آئی اے ای اے چیف پرامید
سندھ میں کل عام تعطیل کی افواہیں بے بنیاد، تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے