گوجرانوالہ:محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں، بلال اکبر خان

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان شاہی ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں‘ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف امن و امان کے انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں‘ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں‘ ملک دشمنوں کوکو منفی مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی،آرپی او طیب حفیظ چیمہ،ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ڈی سی محمد طارق قریشی،سی پی او ایاز سلیم رانا‘ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ محمد شفیق،اے سی جی تنویر یسین ودیگر افسران کمشنر دفتر جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور ڈی پی اوز ویڈیو لنک سے منسلک تھے۔

کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ10 ویں محرم الحرام کو گوجرانوالہ اوروزیرآباد میں 10 محرم الحرام کو 77 مجالس منعقد ہوں گی، 89 جلوس برآمد ہونگے، اے کٹیگری 11، بی کے 5 اور سی کیٹیگری کے 73 جلوس برآمد ہوں گے۔، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 3 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، تمام جلوسوں اور حساس مجالس کو جدید آئی پی کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے،داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ تنصیب کئے گئے ہیں، میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ماتمی جلوسوں کے روٹس اورمجالس کے کے ارد گرد صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ عزاداران کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے انتظامات تسلی بخش ہیں‘عاشورہ محرم الحرام کے اختتام پزیر ہونے تک اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے تاکہ شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ کنٹرول روم کے دورہ کے دوران انہوں نے موجود عملہ کو ہدایت کی کہ کیمروں کے زریعے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی جاری رکھیں اور فیلڈ میں موجود عملہ کو بھی غیر متوقع سرگرمیوں سے بروقت آگاہ کریں‘: شہری بھی اپنے اطراف میں شرپسندوں پرکڑی نظر رکھیں اور فوری 15 یا کنٹرول رومز9200020اور 9200070 پر اطلاع دیں۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے ہمراہ کھیالی دروازہ اور امام بارگاہ میں جاری مجالس اور جلوسوں کا بھی دورہ کیا اور منتظمین مجالس اور جلوسوں سے انتظامات بارے استفسار کیا‘منتظمین مجالس نے سیکیورٹی،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ مجلس اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی، سکیورٹی انتظامات قابل ستائش ہیں۔منتظمین، امام بارگاہ نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کی قیادت میں عزاداران کی سہولیات کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں لگانا قابل تعریف اقدام ہے۔

Leave a reply