باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاں محمد جمیل نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ اور انکی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک ، کچن اور سیٹنگ ہال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کاروائی کرتے ہوئے معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ اے ایف سی کو سیل کر دیا

جبکہ راحت بیکرز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری پانی موجود ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت کے مطابق شہر کے تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ غیر معیاری فوڈ تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: