وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث تمام ٹریلز عوام کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریل نمبر 2، 3، 4 اور 5 پر داخلہ ممنوع ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکنگ ٹریلز پر یہ پابندی 19 اگست تک نافذ العمل رہے گی۔واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی سرگرمیوں پر فوری پابندیاں عائد کی جائیں اور خطرناک مقامات پر آمدورفت محدود کی جائے۔ ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت بھی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاحتی پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ٹیرف تنازع، امریکا بھارت تجارتی مذاکرات منسوخ
پاکستان میں سیلاب پر روس، ترکیہ اور مصر کا اظہارِ افسوس