آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے وفد کی جمیل سومرو سے ملاقات۔

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے وفد کی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کی سربراہی میں پی پی پی کے چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو سے ملاقات۔ صوبائی ملازمین کی چارٹر آف ڈیمانڈاورلوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے وفد نے اکرم راجپوت جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری قلندر بخش شاھانی اور لاڑکانہ ڈویژن کے عہدیداران کے ھمراہ جناب چئیرمن بلاول بھٹو زرداری صاحب کے پولیٹکل سیکرٹری جناب جمیل احمد سومرو صاحب سے ان کی رہائش گاہ لاڑکانہ میں ملاقات کی اور اس ملاقات میں سندھ کے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا .جناب جمیل احمد سومرو صاحب نے مسائل کے حل کے بارے میں یقین دہانی کراتے ھوئے کہا کہ وہ وزیر بلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ صاحب سے بات کریں گے. اس موقع پر انہیں سندھ کے تمام سرکاری ملازمین کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا کہ سندھ کی 23 بڑی تنظیموں کے قائدین نے آج سندھ گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے پہلے ورکرز کنونشن لاڑکانہ میں مطالبات کے حوالے سے خطاب کیا ھے اور سرکاری ملازمین کے مطالبات کی عدم منظوری پر کراچی میں 25 مئی کو دھرنا دیا جائے گا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ اتھارٹی سے بات کریں گے . اس ملاقات میں سابقہ مئیر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن جناب خیر محمد شیخ بھی موجود تھے .

Comments are closed.