جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں ہوا.
باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے 23نومبر کو کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ، اس موقع پر صوبائی رہنما مفتی سعود افضل، ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، مولانا محمد اسحاق لغاری، سلیم سندھی بھی موجود تھے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکالنے اور سندھ کے پانی کی چوری کے خلاف 23نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں حکمران جماعتوں سمیت تمام سیاسی و قومپرست جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں سندھ کے بنیادی مسائل پرغور کیا جائے گا خصوصاً دریائے سندھ پر ڈاکے کے خلاف متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، راشد محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کے پانی پر ڈاکے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اس کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد کریں گے، اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی میڈیا کوریج کے لیے تمام صحافیوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ صحافی سندھ کے مسائل پر ہونے والی کانفرنس کو مکمل کوریج کرکے ہماری آواز پوری قوم اور اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں تک پہنچائیں ۔
سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان
افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
ننکانہ: لائیو اسٹاک کارڈ کے تحت کسانوں کو مالی معاونت اور ونڈا ڈیلرز سے معاہدے
اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ