![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/خواجہ-سعد-رفیق-635x380-2.jpg)
لاہور:سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی پراجیکٹ 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 سال کے لئے تیار کیا جائے۔
روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈالرز کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی کاسٹ بھی بڑھ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے جبکہ سٹیل شاپ میں فرنس آرک مشینری کی تنصیب31 جنوری 2023 تک ہر حالت میں مکمل کی جائے۔
الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا
خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوکو موٹیو اور کوچز کی مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ سسٹم میں اضافی رولنگ سٹاک دستیاب ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سگنلنگ کے پراجیکٹس کو جلد مکمل کرکے سسٹم میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کی جائیں۔
کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹس اور ٹی ایل اے پر کام کرنے والے ملازمین کو بھرتی کے وقت اضافی نمبر اور عمر کی بالائی حد میں رعایت کے حوالے سے پالیسی تیار کی جائے۔