آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس
سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 جون سے کھول دئیے جائیں ۔ تمام تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسیٹیز کو ایس و پیز کے ساتھ کھولا جائے ۔ ایس و پیز کا انتظام اور پابندی بہت بڑی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں سینیٹائزنگ محلول اور ماسک کا انتظام کیا جاسکتا ہے ۔ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں تھرمل اسکینگ ڈیوائس کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے ۔ حیدرعلی
دو شفٹ میں طلبہ کو بلا کر فزیکل فاصلہ رکھا جاسکتا ہے ۔ کلاس میں بچوں کو فاصلے سے بٹھایا جاسکتا ہے ۔ کم وقت کے لیے بلانے سے بچوں کو بریک کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسمبلی اور اسپورٹس پیریڈ کو ختم کر دیا جائے ۔ تعلیمی اداروں کی فیومیگیش کرائی جاسکتی ہے ۔ کھانسی، بخار یا نزلہ زکام میں مبتلا بچوں کو اسکول سے رخصت دی جاسکتی ہے ۔ اسکول وینز کے لیے ٹرانسپورٹ کے ایس و پیز دئیے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن