لاہور: فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ عابدہ عثمانی نے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حج جتنے مرضی کر کے آئی ہو، حج قبول نہیں ہونا، تمہارے پاس پیسہ ہے جتنے مرضی حج کر لو-
باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ نرگس بارے عابدہ عثمانی کے بیان پر مختلف مذہبی رہنماؤں کا ردعمل اور فتاوی سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے سول پر کہ کیا توبہ کرنے والی اداکارہ کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ اللہ اس کے گناہ معاف نہیں کرے گا؟ کے جواب میں علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ سوال شریعت کے اندر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور صحیح مسلم اور دیگر حدیث کی کتب کے اندر اس کے اوپر ابواب بندی تک موجود ہیں-
انہوں نے کہا کہ قطع نظر کہ کسی اداکارہ کا یا کسی کا کیا جھگڑا چل رہا ہے میں آپ کو شریعت کے حوالے سے اپنا موقف سامنے کھ دیتا ہوں کوئی شخص جس کی زندگی گناہوں سے آلودہ ہو یا کوئی عورت جس کی زندگی گناہوں سے آلودہ وہ توبہ کرے اور وہ اللہ رب العزت سے مغفرت کی امیدوار ہو اور اللہ رب العزت سے رجوع کرے تو اس کے حوالے سے کوئی دوسرا شخص یا عور ت دعویٰ کرے کہ اللہ رب العزت اسے معاف نہیں کرے گا تو اس حوالے سے صحیح مسلم کی یہ حدیث موجود ہے کہ ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم فلاں کو اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ترجمہ”کون ہے جس نے میرے حق کے اوپر قسم کو اٹھادیا میں نے اس کے گناہوں کو معاف کیا جو بندہ یہ قسم اٹھا رہا ہے میں اس کو معاف نہیں کروں گا میں نے اس کے اعمال کو ضائع کر دیا –
https://x.com/BaaghiTV/status/1858124209286787142
علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ کہنا کہ اللہ فلاں بندے کو معاف نہیں کرے گا قرآن کے سنت کے حدیث کے شریعت کے اور دین کے سخت خلاف بات ہےاور ایسے شخص کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے کوئی شخص جتنا بھی بُرا آلودہ ہو اس کے لئے مغفرت کا دروازہ اس کی روح نکلنے تک کھلا ہوا اللہ ہم سب کو توبہ کی توفیق دے-