لاہور: مصورپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے147ویں یومِ ولادت آج ملک بھر میں ادب و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی: علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراجٍ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا، گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

ہیکرز نے بھارتی حکومت کی ای میل آئی ڈیز فروخت کے لیے پیش کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یوم اقبالؒ پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاہرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، نسل نو کے لئےشاعر مشرق اقبالؒ کا پیغام خودی اور بیداری ہے نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے،شکوہ اورجواب شکوہ علامہ اقبالؒ کی لازوال تخلیقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پرلازوال احسان ہے،فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے کلام اقبالؒ کوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اورپاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں، اقبالؒ کی تعلیمات اورافکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے، علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوبیداری کا پیغام دیااوردوقومیت کاشعوربیدار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجواناں برصغیر کو بلند ی کردار کاشعور دیا علامہ اقبالؒ کی فکرانگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اوربیدار قوم میں تبدیل کردیا شاعر مشرق کی فکر اورسوچ کے مطابق پنجاب کے دہقان کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا“پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں،”میرے اللہ برائی سے بچانامجھ کو ……نیک جوراہ ہو،اس رہ پہ چلانا مجھ کو“بچوں کیلئے میری دعا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔

مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا پر گہرا اثر ڈالا، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے ایک علیحدہ وطن کاخواب دیا،پاکستان کا قیام مصورِ پاکستان کے تصور سے آیا۔

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پید اہوئے تھے انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا،4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

علامہ محمد اقبال کی شاعری نے ہندوستان کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی، انہیں نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین اور عقاب جیسے القابات سے بھی پکارا، ان کی شاعری کے مجموعوں میں بانگ درا، زبور عجم، بال جبریل، ضرب کلیم، جاوید نامہ اور پیام مشرق مشہور ہیں، مصورپاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

جیل سے رہا ہو نیوالے کارکن وزیراعلیٰ کے پی سے ایک ہزار روپے …

Shares: