وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز علامہ مسعود الرحمان عثمانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزر رہی ہے کہ مین روڈ پر ہی دو موٹر سائیکل سوار آئے اور گاڑی کے آگے بائیک کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے آسانی سے فرار ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے جب نامعلوم ملزمان گولیاں چلا رہے تھے اس وقت راہگیر بھی موجود تھے جو خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور دور سے فائرنگ کو دیکھتے رہے کسی نے قریب جانے کی کوشش نہیں کیعلامہ مسعود الرحمان عثمانی کو سولہ گولیاں لگی تھیں،
رہنما سنی علماء کونسل مولانا مسعود الرحمن عثمانی کی نماز جنازہ آبپارہ چوک میں ادا کی گئی , مولانا مسعود عثمانی کی نماز جنازہ ان کے بھائی مولاناخلیل رحمان نے پڑھائی#baaghitv #pakistan #islamabad #BreakingNews pic.twitter.com/yAzAd25KtP
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 6, 2024
علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ آبپارہ چوک میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے بھائی مولانا خلیل نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، مولانا مسعود الرحمان عثمان کی نمازجنازہ میں سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، علامہ اورنگزیب فاروقی،سابق ایم پی اے جھنگ معاویہ اعظم سمیت تینوں مسالک کی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں، کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے
علامہ مسعود الرحمن عثمانی کا فائرنگ کے واقعے میں شہادت, واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی#baaghitv #pakistan #islamabad #BreakingNews @ICT_Police pic.twitter.com/0T8X8VDlUX
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 6, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے غوری ٹائون میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے،سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی جاں بحق ہو گئے
مولانا مسعود الرحمن عثمانی کی نماز جنازہ سے قبل کارکنان نے پارلیمنٹ کے سامنے نماز جنازہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا، گزشتہ روز یہ فیصلہ ہوا تھا کہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہو گا تا ہم بعد ازاں نماز جنازہ سیکورٹی کی وجہ سے آبپارہ چوک میں ہی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
قاتل گرفتار نہ ہوئے تو 12 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا، مولانا احمد لدھیانوی
اس موقع پر علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے بیٹے نے جنازے کےشرکاء سے خطاب بھی کیا،علامہ احمد لدھیانوی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمارے لئے پارلیمنٹ جانا کوئی مشکل نہیں اگر دھرنے کا فیصلہ کرلیا تو تب تک نہیں جائیں گے جب تک حق نہیں لیتے ،10 جنوری ایصارالحق قاسمی کی شہادت کا دن ہے۔12 جنوری جمعہ کے دن ہمیں مسعود الرحمن عثمانی کا قاتل چاہیے،ہمیں بتانا ہوگا کہ ہم نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے اگر قاتل گرفتار نہیں ہوا تو 12 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.
علامہ اورنگزیب فاروقی نے جنازے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دوست کہہ رہے تھے پارلیمنٹ جانا چاہتے ہیں لیکن جس پارلیمنٹ کو تالا لگا ہے اس طرف کیوں جائیں؟ پارلیمنٹ جائیں گے لیکن اعظم طارق کی طرح جائیں گے، یہ فوج پارلیمنٹ اور ملک ہمارا ہے، قائد فیصلہ کریں جو وہ کہیں گے وہی کریں گے،