انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے صدر قاضی انور ایڈوکیٹ کی چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے متعلق ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے-
مبینہ لیک آڈیو میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کو پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب میں نہ بلانے کی ہدایت دیتے سنے گئے ہیں،مبینہ آڈیو میں قاضی انور کا کہنا ہے کہ اگر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی تقریب میں شریک ہوئے تو آئی ایل ایف شرکت نہیں کرے گی جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں نہ صرف فریق بن کر حلف اٹھایا بلکہ انہوں نے تین سینئر ججز کے ساتھ بے وفائی بھی کی۔
قاضی انور نے کہا کہ یہ اب جج نہیں رہے، سرکاری ملازم بن چکے ہیں، اس لیے ہم کوئی بدمزگی نہیں چاہتے لیکن آئی ایل ایف کے کسی ممبر کو تقریب میں شریک نہیں ہونے دیں گےمیں نے وزیراعلیٰ سے بھی بات کی ہے اور وہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، قاضی انور نے اعتراف کیا کہ صدر بار کونسل امین الرحمان بعض مجبوریوں کا شکار ہیں لیکن ہم اپنی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب 18 جون کو منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا
ائیر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائن طیاروں میں مزید تکنیکی خرابی کے واقعات
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ