ٹھٹھہ : سندھ یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھیں گے – ڈپٹی کمشنر

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنرکا سندھ یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے لئے اعلیٰ حکام کو خط
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں سندھ یونیورسٹی کیمپس کی بلڈنگ کے قیام کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے متعلق اعلیٰ حکام کو خط ارسال کیا جائے گا تاکہ یہاں پر جلد سندھ یونورسٹی کا ایک مکمل سیٹ اپ قائم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ یونیورسٹی کیمپس میں میرین ریسرچ لیبارٹری اور اوشیانوگرافک سروے یونٹ کے افتتاح کے بعد ساحلی اور سمندری زون میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آلودگی اور قدرتی وسائل کا بے تحاشہ استعمال چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میرین ریسرچ لیبارٹریز اور اوشیانوگرافک سروے یونٹ کے قیام سے ضلع بھر بالخصوص ساحلی علاقوں کی ترقی اور وہاں کی غریب عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی انہوں نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ سی سی ڈی ایس کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ ضلع میں اہم شخصیات کی علمی و ادبی خدمات شامل ہیں یہ ہی سبب ہے کہ اسلام کی ابتداء بھی یہاں سے ہی ہوئی تھی جوکہ ہمارے لئے نہ صرف باعث فخر بلکہ حوصلے بلند کرنے کی بات بھی ہے انہوں نے کہا کہ اسی ہی طرح ہم سب کو بھی اپنے اداروں کی بہتری کیلئے سخت محنت اور جدو جہد کرنی چاہئے تاکہ ضلع کا نام دنیا بھر میں روشن ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کے تحت روینیو اور پولیس کی مدد سے محکمہء فشریز کے ذریعے بھولو اور گجو جال کے استعمال کی پابندی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مچھلی کی نسل کشی کو بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ میرین ریسرچ لیبارٹری کے قیام میں کیمپس کے اساتذہ سمیت پرو وائس چانسلر کا بھی کلیدی کردار ہے جنہوں نے ان تھک محنت سے اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا سیمینار سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی پٹی میں تحقیق کی بہت گنجائش ہے ٹھٹہ کیمپس قابل ستائش کام کر رہا ہے جبکہ یے منصوبہ علم کی دولت لائے گا جس سے پالیسی سازوں کو اس کے مطابق لائحہ عمل واضع کرنے میں مدد ملے گی اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر مختیار احمد مہر نے اب تک جاری تحقیقی سرگرمیوں اور ان کے نتائج کی وضاحت کی اور عزم کیا کہ پراجیکٹ کا باقی کام مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا انہوں نے اب تک منگوائے گئے پراجیکٹ کا سامان دکھایا اور آلات کے افعال کی وضاحت بھی کی سیمینار سے کیمپس کوآرڈینیٹر فضاء شاہ نے میرین ریسرچ کے نتائج پیش کیے اور ٹھٹہ ضلع کے ساحلی علاقوں میں حیوانات اور نباتات کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی، جنہیں ماحولیاتی حالات کی وجہ سے بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے انہوں نے سفارش کی کہ ضلعی حکومت ماہی گیری، مینگروز اور تجارتی لحاظ سے اہم شیل فشریز کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے سیمینار سے کراچی یونیورسٹی کی ڈاکٹر شہناز راشد، ڈائریکٹر فشریز محمد اسلم انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو احمد خان سومرو، میر محمد بلوچ، اختر سموں، مس حمیرہ، مس مہرین بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقعہ پر ضلع کے مختلف محمکوں کے افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، این جی اوز، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Comments are closed.