باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشف مرزا، صدر آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کررہے ہیں

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ 15 اگست سے ایس او پیز کے تحت اسکول کھولیں گے،پہلے سنئیر کلاسز کو بلائیں گے، بعد میں جونئیر کلاسز کو بلائیں گے،کلاسز میں بیٹھنے کے کےلیے فاصلہ رکھا جائے گا، رش نہیں ہوگا،جو پرائیویٹ اسکول بند ہوا یا گرفتاری ہوئی تو ہماری یونین سامنے کھڑی ہوگی،سیل ہونے والے اسکول کو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن قانونی مدد دے گی

کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ایم فل اساتذہ ریڑھی لگا کر بیٹھے ہیں، حکومت کو قبول ہوگا ہمیں یہ قبول نہیں،ہماری بلڈنگز کرایہ پر ہیں، اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیں، ہمارے دفاتر بند کروائے گئے،وزیر تعلیم پنجاب نے ٹویٹ کو قانونی حیثیت سمجھ کر 20 فیصد رعایت کا کہا،والدین نے اسکولوں کی فیسیں ہی جمع نہیں کروائی، تنخواہیں کیسے ادا کریں؟،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ڈگری چیک کروائیں، وہ ڈنگر ڈاکٹر ہے ،مراد راس آن لائن ڈگری لے کر ڈاکٹر بنا ہے، اسکی ڈگری چیک کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں

کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ 15 لاکھ اساتذہ کو احساس پروگرام کے تحت حکومت کو امداد کرنا چاہیے تھی،آج ہم مطالبہ نہیں کررہے، اسکول کھول کر دکھائیں گے

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

Shares: