اسلام آباد: سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے واقعے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمانوں سے رابطے کے لیے خط بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں قائم مقام صدر نے کہا کہ سوئیڈن حکومت فوری ایکشن لے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

قبل ازیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر یورپین یونین کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے، یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔

چینی کمپنی علی بابا کے بانی پاکستان پہنچ گئے

دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کرلیا گیا ترجمان او آئی سی کے مطابق اجلاس میں گھناؤ نے فعل کےخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی موقف اپنایا جائے گا۔

کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے،ویڈٰیو

Shares: