وزیراعظم کا دورہ یو اے ای،عالمی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم نے اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات کی-
pm shehbaz

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں انہوں نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع "ایج آف گورنمنٹ” (Edge of Government) نمائش کا دورہ کیا-

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں گورننس کی بہتری اور گورنمنٹس کے مختلف شعبوں میں اقدامات کی جدید مثالوں پر مبنی نمائش میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے نمائش میں مختلف شعبوں کے حوالے سے چیلنجز کے جدید حل فراہم کرنے والے ماہرین سے بھی ملاقات و گفتگو کی-

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، سردار اویس خان لغاری، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے-

وزیراعظم نے اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات کی-

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری 2025 کو کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی، پا کستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.