نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے-
باغی ٹی وی : نیو یارک میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے ترقی پذیر ملکوں کو مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات اور مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی کمی و دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار روک رہے ہیں معاشی رقوم کی ترسیل بہتر ہو تو ایس ڈی جی میں بہتری آسکتی ہے، ایس ڈی جی پر مستند پروگرامز کو ترقی پذیر ممالک کے لئے آگے لانا ہوگا۔
سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے
قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں ہونے والے موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قرآن مجید کی سورہ یونس آیت نمبر 14 کی آیات کا حوالہ دیا،نگراں وزیراعظم نے آیت کا ترجمہ کیا "پھر ہم نے تم کو ان کے بعد زمین میں نائب بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو”،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ اسلام ہم پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ ہم ماحول کی حفاظت کریں اور حکم الٰہی کے مطابق اس کا تحفظ کریں۔
https://x.com/anwaar_kakar/status/1704696705235456334?s=20