ایلون مسک نے غزہ کو سیٹیلائیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

0
131
elon

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے مواصلاتی نظام مکمل ختم کر دیا گیا ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں، ایسے میں ایلون مسک نے سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اپنی کمپنی اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ایلون مسک کا یہ بیان ایک امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کی ایکس پر کی گئی پوسٹ پر آیا۔ اس سے قبل برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زملط نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں غزہ میں موجود اپنے خاندان سےکئی گھنٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کامیابی نہیں مل رہی، تمام مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع ہے، اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں اور غزہ کو ہوا، زمین اور سمندری راستے سے تباہ کیا جا رہا ہے، عالمی برادری کی جانب سے اور کتنے معصوم بچوں، والدین اور بزرگوں کے قتل کے بعد کوئی اقدام کیا جائےگا؟جواب میں ایلون مسک نے ری پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ ‘اسٹار لنک عالمی سطح پر منظور امدادی تنظیموں کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مدد کرے گی’۔
فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی شدید بمباری کے دوران جمعہ کو غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ تک رسائی اور فون نیٹ ورک مکمل طور پر منقطع ہو گیا تھا۔ حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ "فضائی، زمینی اور سمندر سے خونریز انتقامی حملوں کے ذریعے قتل عام کو انجام دینے کے لیے” یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ جاری ہڑتالوں میں "تسلسل مرکزی ایمرجنسی نمبر 101 کو متاثر کرتی ہے اور ایمبولینس گاڑیوں کو زخمیوں تک پہنچانے میں رکاوٹ ہے”۔
ایتنظیم نے کہا کہ وہ اپنے طبی ماہرین کی دیکھ بھال جاری رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ عملے کی حفاظت کے بارے میں "شدید فکر مند” ہے۔

Leave a reply