ایم کیو ایم لندن کی خاتون رہنما کی کرونا سے موت،الطاف حسین کی تدفین میں شرکت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی خاتون رہنما کی کرونا سے موت ہو گئی ہے
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی خاتون رہنماصفیہ اکبر کی لندن میں کرونا سے موت ہو گئی ہے ،مساجد اورعبادت گاہوں کی بندش کے باعث صفیہ اکبر کی نماز جنازہ قبرستان میں ہی اداکی گئی، الطاف حسین نے جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے سب نے ماسک پہن رکھے تھے
اطلاعات کے مطابق صفیہ اکبر کی لاش کو ایمبولینس میں قبرستان لایا گیا، اس موقع پر الطاف حسین بھی موجود رہے تا ہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تدفین کے وقت قبر پر مٹی ڈالتے وقت الطاف حسین نے خود مٹی نہیں اٹھائی بلکہ ایک شخص مٹی اٹھا کر الطاف حسین کے ہاتھ میں ڈالتا تھا اور الطاف حسین قبر پر ڈالتے تھے
صفیہ اکبر کی لندن کے علاقے Sutton کے قبرستان میں تدفین کی گئی . تدفین میں الطاف حسین، رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید، دیگر ذمہ داران ، کارکنان اور اہل خانہ نے شرکت کی. بعد ازاں الطاف حسین صفیہ اکبر کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
ایم کیو ایم کارکن صفیہ اکبر کی کرونا وائرس سے لندن میں وفات#baaghitv #Corona #CoronavirusPandemic #CoronaLockdown #COVIDー19 #COVID #Covid_19 @MQMTelevision @MQMUSA pic.twitter.com/74w7jh5xN9
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 25, 2020
واضح رہے کہ لندن میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے والی پہلی خاتون تھیں اور 30 برس سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھیں