الطاف حسین پر فرد جرم عائد

0
56

بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ،لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو چارج کردیا ،بانی ایم کیوایم کوویسٹ منسٹرمجسٹریٹ کےسامنے پیش کیا جائے گا ،

الطاف حسین پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فردجرم عائدکی گئی ،بانی ایم کیو ایم نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے جوابات نہیں دیئے ،اب بانی ایم کیو ایم کو دو ہفتے کے ٹرائل میں روزانہ پیش ہونا پڑے گا.

 

بانی ایم کیو ایم گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے ،بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے ،

ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

الطاف حسین کو رواں برس گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، آج پھر الطاف حسین کو طلب کیا گیا ہے ،نفرت انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم پر فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے

گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

الطاف حسین کے گھر پر پندرہ سے زائد پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا. الطاف حسین نے 2016 میں تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کارکنان قانون ہاتھ میں لیں، سابقہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں.

الطاف حسین کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

Leave a reply