پاکستان کی مقبول ترین کومپیکٹ گاڑی سوزوکی آلٹو کی فروخت میں گزشتہ ماہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق آلٹو کی فروخت جولائی میں 75 فیصد گر گئی۔ جون میں 9 ہزار 497 یونٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ جولائی میں یہ تعداد صرف 2 ہزار 327 یونٹس تک محدود رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی بڑی وجہ حکومت کی حالیہ ٹیکس پالیسی میں تبدیلی ہے۔ حکومت نے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا، ساتھ ہی نئی ای وی لیوی (NEV Levy) بھی نافذ کی گئی جس کے تحت 1300 سی سی تک گاڑیوں پر 1 فیصد، 1301 سے 1800 سی سی پر 2 فیصد اور بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد ٹیکس عائد ہوا۔ اگرچہ آلٹو 850 سی سی سے کم کیٹیگری میں آتی ہے لیکن ان اقدامات کے اثرات اس پر بھی پڑے۔

ٹیکس میں اضافے کے بعد پاک سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے آلٹو کی قیمت بڑھا کر 33 لاکھ 26 ہزار 450 روپے کر دی، جس کے باعث یہ بجٹ خریداروں خصوصاً پہلی بار کار خریدنے والوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی۔ یہ طبقہ آلٹو کا سب سے بڑا خریدار سمجھا جاتا ہے۔

اسحاق ڈار کی جدہ میں سعودی، ایرانی اور صومالی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

Shares: