امن بحال ہو چکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کہاں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتا دیا

0
37

امن بحال ہو چکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کہاں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے اور اگلے سال پی ایس ایل میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبر پختونخوا میں امن بحال ہوچکا ہے، کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کی دبئی اسٹینڈرڈ پر تیاری جاری ہے،  جبکہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہا ہے جبکہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں,ہماری خواہش ہے کہ پشاور کا اسٹیڈیم اگلے پی ایس ایل سے قبل تیار ہو،اسٹیڈیم میں ہماری نیشنل اکیڈمی بھی شامل ہو گی،پشاورکے کھلاڑیوں کو کسی دوسرے شہر تیاری کے لیے نہیں جانا پڑے گا،کرکٹ کی بہتری کے لیے دیگر شہروں میں بھی میچز کرانا ضروری ہے،

احسان مانی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے دورے کے دوران اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدام کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اگلے پی سی ایل سے قبل تیار ہوجائے گا۔

Leave a reply