خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان پرعزم ہے.وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی ملاقات ہوئی ہے

امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیرک چولیٹ کا مشکل وقت میں پاکستان کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر کیا ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ پاکستانی سیلاب سے اب تک متاثر ہوئے ہیں،سیلاب کے باعث ایک ہزار 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،سیلاب سے زراعت، مویشی، املاک اور اہم انفراسٹرکچر کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے،آلودہ پانی سے بیماریوں کا ممکنہ پھیلاؤ بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے حکومت ریسکیو و ریلیف آپریشن میں پوری طرح مصروف عمل ہے، سیلاب زدگان کی بحالی اور انفراسٹرکچر و نجی املاک کی تعمیر نو کے بڑے چیلنجز ہونگے، امریکی تعاون، یکجہتی اور سیلاب زدگان کیلئے امدد انتہائی اہمیت کی حامل ہے،پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعاون پر مبنی دیرینہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان صحت، موسمیاتی تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں فروغ کےلیے پرعزم ہے، ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اس چیلنج سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی مالیات کو متحرک کرنا بھی شامل ہے،بین الاقوامی برادی کو افغان حکام کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے افغان اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ بھارت سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان پرعزم ہے

ڈیرک چولیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنج کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، امریکہ متاثرہ لوگوں کی زندگیوں کی بحالی اور کمیونٹیز کی تعمیر نو میں بھی مدد کرے گا،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

سیلاب، اب تک کل اموات 1355 ہو گئیں، ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری

Comments are closed.