امن معاہدہ تقریب، پاکستان کی نمائندگی کریں گے وزیر خارجہ، کتنے ممالک ہوں گے شریک؟

0
38

امن معاہدہ تقریب، پاکستان کی نمائندگی کریں گے وزیر خارجہ، کتنے ممالک ہوں گے شریک؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیےدنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے،امید ہے کل امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوجائےگا،

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے،پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے،پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے،امن معاہدہ اوردلی کی تشویش ناک صورتحال پر بات ہو رہی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دلی میں نسل کشی کی صورتحال بھی زیر بحث ہے،دنیا کا تمام میڈیا دلی کی صورتحال پر بات کر رہا ہے،فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،دنیا کے دانشور، اداکار اور گلوکار اس پر بات کر رہے ہیں،پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جا رہا ہے،بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے،بھارت کو اس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آج پاکستان کا عالمی سطح پرمرکزی کردار ہے،بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کی،صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گا،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا،صدرٹرمپ کی موجودگی کے وقت دلی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کا سماں تھا،پولیس کا سہارا لے کر آر ایس ایس کے غنڈے املاک جلا رہے تھے،

Leave a reply