فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں بلوچستان قومی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیرنے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا محور عوام ہیں،نوجوانوں کا کردار پائیدار ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،سول سوسائٹی کا مثبت کردار قابل ستائش ہے۔فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج عوام دشمن ایجنڈا پھیلا رہے ہیں ۔بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہیںدہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقائی امن کے خواہاں ہیں، لیکن پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے سیشن سے ہوا۔

Shares: