پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے اکیلے رہنے کے حوالے سے ذاتی اور خوفناک تجربہ شئیر کیا ہے –

عمارہ چوہدری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تنہا رہنے والے لوگوں کے حوالے سے بات کی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لڑکے لڑکیاں تنہا رہتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں کئی لوگ کراچی میں کام کی غرض سے تو کئی پڑھائی کے سلسلے میں مقیم ہیں لیکن تنہا رہنا آسان نہیں کیوں کہ کئی مواقع ایسے ہوتے ہیں جب انسان کو اپنوں کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملی لاہور میں رہتی ہے لیکن میں کام کی وجہ سے کراچی میں مقیم ہوں، شوٹ سے واپسی پر تنہائی کا احساس غالب رہتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ بیمار پڑجائیں تو تنہائی اور اپنوں سے دوری اور زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے 2 سال قبل میں کورونا کا شکار ہوئی تھی، اس وقت شوٹس کے سلسلے میں کراچی میں ہی موجود تھی لیکن کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مجھے اہل خانہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔

بلوچستان دہرا قتل کیس: بانو کو اپنی ”غلطی“ کا احساس ہوگیا تھا اور وہ خود اپنی جان لینا چاہتی تھی،بہن

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے کے اگلے روز ہی میں پورا دن کیلئے بے ہوش ہوگئی لیکن کسی کو پتہ نہ چلا، مجھ سے رابطہ نہ ہونے پر گھروالوں نے مالک مکان سے رابطہ کرکے میرے حوالے سے بتایا، اس کے بعد مالک مکان نے کسی کو میرے فلیٹ بھیج کر میری خیریت دریافت کرنا چاہی، اسی دورا ن دروازہ کھٹکھٹانے پر میں ہوش میں آئی۔

سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پورا دن بے ہوش رہنے کے بعد جب میری آنکھ کھلی تو میرے موبائل پر گھر سے ڈھیروں کالز آئی ہوئی تھیں حتیٰ کہ میرے اہل خانہ کراچی آنے کیلئے ٹکٹس بک کرواچکے تھے جب کہ مکان مالک نے بتایا کہ میرا دروازہ اب بھی میرے گھر والوں کے کہنے پر کھٹکھٹایا گیا‘، اس سے قبل تو مکان مالک بھی یہی سمجھتا رہا کہ میں لاہور چلی گئی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی میں کرائے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں اداکارہ کی موت اکتوبر میں ہوئی تھی جس کی کئی مہینوں تک کسی کو خبر نہیں ہوسکی۔

Shares: